میری ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہے جو دیکھنے میں بدنما لگتی ہے۔ دوسرا مجھے بھوک نہیں لگتی اس لیے میرا وزن بھی نہیں بڑھتا۔ میں ناک کا آپریشن نہیں کرانا چاہتی، مجھے بتائیے کیا کروں؟ پریشان ہوں۔(ز۔ش۔بھکر)
بی بی! بھکر میں نیم کے درخت ضرور ہوں گے۔ آپ تھوڑے سے نیم کے پتے لیجیے۔ ایک ڈیڑھ گلاس پانی میں بیس پچیس پتے ڈال کر ابلنے رکھ دیں۔ جب پانی خوب ابل جائے تو اسے چھان لیں۔ چٹکی بھر نمک ملائیں۔ پھر نیم گرم پانی ہتھیلی پر لے کر ناک میں وضو کی طرح ڈالیں۔ صبح شام اسی طرح کیجئے۔ تین چار ہفتے کرکے بتائیے۔ صبح گیہوں کا دلیہ دودھ میں پکا کر اس میں ایک چمچہ شہد ملائیے اور کھائیے۔ دوپہر کو روزانہ تین کیلوں کا ملک شیک بنا کر پی لیجئے۔ بازار میں کئی کتابیں مل جاتی ہیں۔ اب مجھے یہ معلوم نہیں کہ آپ کیسی کتابیں پڑھتی ہیں۔ تبصرہ کتب میں بھی کتابوں کا حوالہ ہوتا ہے۔ آپ انہیں منگوا کر پڑھ لیجئے۔