Search

محترم قارئین! چار سال پہلے میں سیڑھیوں سے گرگئی تھی‘ میرے پاؤں پر چوٹ لگی تھی‘ اس وقت ٹھیک ہوگئی مگر ہر سردی کے موسم میں چوٹ کی جگہ درد شروع ہوجاتا تھا۔ اب کے گرمی میں بھی درد ہوتارہا۔ میں ایسی جگہ رہتی ہوں جہاں دوائیاں آسانی سے دستیاب نہیں ہوسکتیں‘ پھر مجھے کسی نے یہ ٹوٹکہ بتایا۔ھوالشافی: پرانا کھوپرا(ناریل) پرانے کا مطلب رنگ تبدیل ہوگیا ہو‘ بعض مرتبہ گھر میں بھی کھوپرا پڑے پڑےخراب ہوجاتا ہے۔ اب آپ کھوپرے کو لے کر ہاون دستہ میں باریک کوٹ لیں جتنا کھوپرا ہوا اس کا چوتھائی حصہ ہلدی ملالیں۔ اب ململ کے پرانے کپڑے میں دونوں چیزوں کی پوٹلی بنالیں۔توے پر پوٹلی ہلکی گرم کرکے سکائی کریں۔ پھرپانچ منٹ بعد اسی کو قابل برداشت گرم کرکے چوٹ پر باندھ دیں۔رات کو باندھیں تو صبح کھول لیں ۔ کھولنے کے بعد نمک ملے پانی سے چوٹ پر ٹکور کریں۔ ان شا ء اللہ چند دن ایسا کرنےسے درد بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔ میں نے یہ نسخہ چند دن آزمایا‘ الحمدللہ میرا درد بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ قارئین ! آپ بھی آزمائیے اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (ام حفصہ‘ لاہور)