Search

چہرے پر روئیں یا بالوں کی وجہ سے پریشان مت ہوں اس کے لیے (۱)گندم کا آٹا آدھا پائو، (۲)ہلدی 12گرام، (۳)سنگترے کے چھلکے 50 گرام، (۴)صندل سفید 12 گرام۔ سب اشیاء کو باریک پیس کر آٹے میں ملا دیں اور کھلے منہ کی شیشی میں بھر کر رکھ دیں۔ ہر روز تھوڑا سا ابٹن دودھ یا پانی میں ملالیں اور چکنائی کیلئے سرسوں کا تیل یا بالائی بھی ڈال دیں۔ پندرہ منٹ تک خوب چہرے پر ملیں۔ چند ہفتے کے استعمال سے روئیں میں قدرے کمی واقع ہوگی اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔(ف، لاہور)