عمر19سال ہے‘میری خواہش ہے کہ میں بیرون ملک جاؤں اور و ہاں پر مجھے اچھی سی نوکری ملے‘ میں اپنی زندگی کو ایک چمکتا ہوا ستارہ بنانا چاہتی ہوں‘ میں اپنی زندگی میں بے پناہ دولت‘ شہرت اور عزت دیکھنا چاہتی ہوں‘ میں بہت زیادہ غریب ہوں‘ میں اپنی زندگی میں اپنا ذاتی گھر‘ گاڑی بنانا چاہتی ہوں‘ کوئی اسم یا آیت بتادیں۔(م،دیپالپور)
جواب: آپ شریعت کے مطابق باپردہ زندگی گزارنے کی ترتیب بنائیں‘ ساری کامیابی اسی میں ہے۔ کامیاب زندگی کیلئے روزانہ صبح نماز فجرکی سنتوں اور فرض کے درمیان اکتالیس مرتبہ سورۂ فاتحہ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں اور اپنے حق میں بہتری کی دعا مانگیں۔ ان شاء اللہ جو آپ کے حق میں بہتر ہوگا رب کریم آپ کو عطا فرمادیں گے۔