Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے کہ رب کریم آپ کو سرسبز و شاداب رکھے اور ہر آفت و مصیبت سے اپنی پناہ میں رکھے۔احتلام کیلئے کامیاب نسخہ: ھوالشافی: تخم بھنگ50 گرام‘ تخم جوزماثل‘ تخم کوکنار اور پوٹاشیم برومائیڈ ہر ایک 50،50گرام‘ تمام اشیاءکو باریک پیس کر 2 رتی دن میں 3 بار کھانے کے بعد کسی مغلظ یا سفوف مفرح میں ملا کر کھائیں اگر مریض کا بلڈپریشر کم ہوتا ہو یا مریض کمزور ہو تو نمکین پانی کے ساتھ یہ دوا کھلائیں جو احتلام کسی بھی دوا سے ٹھیک نہ ہوتا ہو اس سے شرطیہ ٹھیک ہوجاتاہے‘ اس سے زیادہ مقدار نہ دیں۔(شاہد علی‘ منچن آباد)