محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں جادو جنات میں گھرا ایک شخص تھا مگر آپ کے درس اور اس میں بتائے گئے اعمال کے برکت سے آج مطمئن اور پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔میرے گھر جنات نے خوب لڑائی جھگڑے کروائے‘ پھرمعاشی مسائل شروع ہوئے‘ گھر میں چیز رکھی ہو تو ضرورت کےو قت نہیں ملتی تھی لیکن بعد میں وہ مل جاتی‘ مسائل اسی طرح چلتے رہے‘ جب بھی کوئی وظیفہ شروع کرتا گھریلو حالات مزید خراب ہوجاتے۔ ایک میرے ایک دوست نے آپ کے درس کی مجھے سی ڈی ہدیہ کی۔ میں نے درس سنا تو میرے دل کر دنیا ہی بدل گئی‘ پھر میں نے اپنے دوست سے آپ کے بارے میں
مکمل معلوم کیا اور آپ کے درس انٹرنیٹ پر سننا شروع کردئیے۔ مزید دل کی دنیا بدل گئی‘ پہلے تو نماز میں دل نہیں لگتا تھا لیکن جب سے بیعت کی تو نماز میں سکون ملنا شروع ہوا‘ اب آپ کے سلسلے کا ذکر بھی میں کرتا ہوں اور برکت والی تھیلی کا عمل بھی کرتا ہوں۔ بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اب جب دفتر جاتا ہوں تو درس میں بتائے گئے مختلف اعمال کرتا ہوں۔ جب وضو ٹوٹ جاتا ہے اسی وقت نیا وضو کرتا ہے۔ ان اعمال اور درس سننے کی برکت سے میرے گھر میں سکون آتا جارہا ہے۔ واضح محسوس ہورہا ہے کہ اب جادو ٹوٹ رہا ہے۔ (شبیر حسین‘ شیخوپورہ)