Search

مواہب لدینہ میں روایت ہے کہ ایک شخص حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ دنیا میری طرف سے پیٹھ پھیر کر چلی گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ملائکہ کی تسبیح پڑھا کرو۔ عرض کیا کہ ملائکہ کی تسبیح کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صبح صادق کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سو مرتبہاور سو مرتبہ استغفار۔ یہ سن کر وہ شخص چلا گیا اور چند روز کے بعد آیا اور آپ ﷺ سے عرض کیا کہ خدا نے مجھے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کو بھی جگہ نہ رہی۔ رزق میں برکت کیلئے:روزانہ نماز عشاء کے بعد سورۂ واقعہ پڑھیں۔ روزانہ نماز فجر کے بعد سورۂ مزمل دس مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہوجاتی ہے اور اللہ تعالیٰ رزق بڑھاتے ہیں۔ دست غیب کا آسان عمل:نوچندی جمعرات کو روزہ رکھے اور خرمہ یا کشمش سے افطار کرے۔ بعد نماز مغرب ایک سو ایک مرتبہ پڑھے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پھر نماز عشاء کے بعد کسی سے بات نہ کرے اور دوبارہ  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِایک سو ایک بار صدق دل سے پڑھے۔ اول و آخر درود شریف۔ پھر اسی طرح تعویذ لکھ کر موم جامہ کرکے بازو پر باندھ لے۔
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یہ تعویذ باندھ کر جس شخص کے پاس  جائے گا اس کے دل میں عزت پیدا ہوگی اور اللہ تعالیٰ رزق اور روزگار کی صورتیں غیب سے پیدا کرے گا یہ راز کسی پر ظاہر نہیں کرنا چاہیے۔ (روحانی عملیات)  (محمدفاروق‘ چڑھوے والا)