محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سردی میں اکثر ایڑیاں پھٹ جائیں تو ہمارا ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ جب بھی سردیوں میں ایڑیاں پھٹ جائیں تو مشین میں گراریوں یا بیئرنگز کو لگانے والی گریس تھوڑی سی لے کر رات کے وقت اپنی پھٹی ہوئی ایڑھیوں پر لگا کر اوپر سے جرابیں پہن لیں اور سوجائیں‘ صبح اٹھ کر جرابیں اتار کر نیم گرم پانی سے ایڑھیاں دھولیں۔ انشاء اللہ کچھ دنوں کے بعد آپ کی ایڑھیاں پھٹنا بند اور نرم و ملائم ہوجائیں گی۔ ایک اور ٹوٹکہ قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اگر گھر میں چھپکلیاں بہت زیادہ ہوجائیں تو ان کو بھگانے کیلئے درج ذیل ٹوٹکے سے بہتر کوئی ٹوٹکہ نہیں۔ مرغی کے انڈےکے چھلکے جہاں جہاں سے چھپکلیاں داخل ہوتی ہیں وہاں پر انڈوں کے چھلکے رکھ دیں یا لٹکا دیں۔ وہاں کبھی چھپکلیاں نہ آئیں گی۔ (سید صابر‘ کراچی)