Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے میرا سوہنا رب آپ کو‘ آپ کے اہل وعیال کو ‘ آپ کی آنے والی نسلوں کو شادو آباد رکھے‘ دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین!میرے پاس ایک آزمودہ وظیفہ مال، رزق، جان اوروقت میں برکت کیلئے ہے۔ میں روزانہ روزانہ صبح اٹھنے سے پہلے سو یا ڈیڑھ سو مرتبہ لیٹے لیٹے پڑھتی ہوں‘ اس سے وقت ‘رزق ا میں بہت برکت ہوجاتی ہے۔ یہ میری دس سال سے روٹین ہے‘ میرے سارے کام ختم ہوجاتے ہیں پھر بھی ماشاء اللہ وقت بچ جاتا ہے۔ (سمیرا بانو)