محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلی مرتبہ آپ کی خدمت میں اپنا آزمودہ ایک نایاب ٹوٹکہ بھیج رہا ہوں‘ امید ہے قارئین کو بہت پسند آئے گا۔ نسخہ یہ ہے: ھوالشافی: چھلکا انار جو سایہ میں خشک کیاگیا ہو‘ جتنا چھلکا انار لیں اس سے آدھا برادہ اصلی صندل سرخ جو پنساری سے مل جاتا ہے۔ دو کو باہم ملا کر احتیاط سے شیشی میں بند کرکے رکھیں۔ خوراک:ایک بڑا چمچ بڑے آدمی کو دیں‘ ایک گھنٹہ کے وقفہ کے بعد دوبارہ دیں‘ انشاء اللہ تیسری خوراک کی نوبت نہ آئے گی اور پیچش درست ہوجائیں گے۔ (سید مغنی شاہ بخاری‘ حیدرآباد)