Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری پچھلے دو سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ میں نے آپ کی ایک کتاب ’’کلونجی کے کرشمات‘‘ دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائی۔ اس میں سے ہاضمے کی ایک خاص دوا والا نسخہ بنا کر اپنی بھابھی کو دیا جو کہ معدے کی مریضہ تھیں اور ان کے معدے میں سوزش رہتی تھی‘ کئی ڈاکٹروں سے بہت قیمتی اور مہنگی دوائیں کھانے کے باوجود آرام نہیں آرہا تھا۔ میں نے وہ بنا کر دی تو ساری انگریزی ادویات سے اُن کی جان چھوٹ گئی اور اللہ پاک نے ان کو شفاء دے دی اب جو مرضی کھالیں ہر چیز ہضم ہوجاتی ہے۔ ھوالشافی:کلونجی‘ اجوائن‘ سہاگہ بریاں‘ زیرہ سفید‘ کالی مرچ تمام اشیاء دو دو تولہ لیکر گرائنڈ کرلیں۔ آدھا چمچ دن میں دو بار کھانے سے پہلے یا بعد پانی کے ہمراہ۔ محترم حضرت حکیم صاحب! یہ نسخہ استعمال کرنے سے ان کی بہت ساری بیماریاں ٹھیک ہوگئی ہیں۔ مثلاً یورک ایسڈ‘ گیس‘ اپھارہ‘ بدہضمی‘ قبض‘ معدے کی سوزش سب کچھ صرف اس ٹوٹکے سے ٹھیک ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور ماہنامہ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور آپ یونہی لوگوں کی خدمت کرتے رہیں۔ آمین!