Search

محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک نسخہ آپ کی اور قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں‘ یہ نسخہ معدہ کی گیس‘ تیزابیت اور قبض کیلئے اکسیر ہے۔ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: ثابت سوکھا دھنیا‘ سفید زیرہ ثابت‘ سونف ثابت‘ تینوں چیزیں ہم وزن برابر مکس کرلیں۔ مقدار خوراک: ایک چمچ چائے والی منہ میں ڈال کر چبائیں اور ساتھ ایک عدد چھوٹی سبز الائچی شامل کرلیں۔ پانچ منٹ تک خوب چبائیں۔ چبانے سے منہ میں جو پانی آئے گا اس کو نگلتے جائیں۔ اس کے بعد اس چبائے ہوئے کو تھوڑے پانی کے ساتھ نگل لیں۔ اس نسخہ کو آپ نے اپنے روزانہ کے معمولات میں شامل کرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی طبیعت ہلکی پھلکی اور ہشاش بشاش ہوجائے گی۔ بہت سے لوگوں کو یہ نسخہ دیا جس کسی نے بھی اس کو استعمال کیا سوفیصد پایا۔ آپ بھی اس کو استعمال کریں۔(مرزا رضا کریم)