Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے دو عبقری رسالے پڑھے‘ جو مجھے بہت پسند آئے ہیں۔ ایک نسخہ میں اپنا آزمودہ عبقری کے قارئین کیلئے بھیج رہا ہوں تاکہ مخلوق خدا کو فوری فائدہ حاصل ہو۔ نسخہ جادو اثر ہے‘ تجربہ خود ثابت کرے گا۔ ھوالشافی: کافور اور کلورل ہائیڈریٹ ہموزن شیشی میں ڈال کر دھوپ میں رکھیں۔ چند گھنٹوں کے بعد کافور تیل ہوگا۔ محفوظ رکھیں۔ فوائد: دانت داڑھ کی کھوڑ میں روئی تر کرکے رکھیں۔ پانچ منٹ بعد درد انشاء اللہ دور۔ دانت یا ڈاڑھ نکلوائی ہو اور خون بند نہ ہو رہا ہو اور درد شدید ہورہا ہو تو روئی تر کرکے زخم پر رکھیں۔ فوراً خون بند اور درد دور۔ کھانا کھاتے ہوئے بعض اوقات زبان کٹ جاتی ہے اور خون بند نہیں ہوتا تو انگلی اس تیل سے تر کرکے زخم پر ملیں‘ خون فوراً بند‘ ہر قسم کے زخم کے جاری خون کو یہ تیل فوراً بند کردیتا ہے۔ سر درد ہو تو ماتھے پر انگلی سے مالش کریں۔ نیز گنٹھیا و جوڑوں میں درد بوجہ ورم ہو تو اس کی مالش کریں۔ ورم بھی اتارتا ہے اور درد بھی دور کرتا ہے۔ (نور محمد حقانی‘میلسی)