محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو ماہنامہ عبقری شائع کرنے پر اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا کرے‘ آپ کی خدمت میں ایک انمول موتی پیش کررہی ہوں‘ اس کو میں نے بارہا آزمایا ہے‘ اللہ نے میری ہر حاجت پوری کی ہے۔چار رکعت نفل نماز حاجت: پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورۂ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ دوسری رکعت میں الحمدشریف کے بعد سورۂ اخلاص اکیس بار پڑھیں۔ تیسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورۂ اخلاص اکتیس بار۔ چوتھی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورۂ اخلاص اکتالیس بار۔ نماز کے بعد یعنی سلام پھیرنے کے بعد سورۂ اخلاص 51 بار‘ درود شریف 51 بار‘ پھر سجدے میں جاکر سو بار یااللہ یااللہ کہے۔ پھر سجدے سے سر اٹھا کر اللہ سے اپنی حاجت طلب کرے لیکن جائز مراد ہو‘ کسی کا حق چھیننے یا پھرکسی کو نقصان پہنچانے کا مقصد نہ ہو۔ (بنت سیف‘ ملتان)