Search

حضرت ام سلمیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جو ابوارفع کی اولاد کی والدہ ہیں انہوں نے حضور نبی کریم ﷺ سے کہا کہ مجھے چند کلمات بتادیں جو زیادہ نہ ہوں آپ ﷺ نے فرمایا: دس بار کہو اَللہُ اَکْبَرْ اللہ پاک فرمائیں گے یہ میرے لیے‘ دس بار کہو سُبْحَانْ اَللہ اللہ پاک فرمائیں گے یہ میرے لیے اور دس بار کہو اَللّٰھَمَّ اغْفِرْلِیْ (اے اللہ مجھے بخش دے) اللہ پاک فرمائیں گے یہ تیرے لیے پس میں نے تم کو بخش دیا۔ (حصن حصین)۔