حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص تین جمعہ کی نماز ترک کردے تو خداوند قدوس اس کے دل پر مہرلگادے گا۔ (سنن نسائی)ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن اونگھے تو وہ اپنی جگہ سے ہٹ کر دوسری جگہ بیٹھ جائے۔
( امام ابوعیسیٰ ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن ہے۔ )
حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن حکم کے مطابق اپنے آپ کو پاک کرے‘ پھر اپنے مکان سے نکلے اور نماز جمعہ میں حاضر ہو اور خاموش رہے نماز ہونے تک تو اس کے اگلے جمعہ تک کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔(سنن نسائی)۔