Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری بڑی بہن کو کئی سالوں سے ڈکاروں کی تکلیف تھی‘ اٹھتے بیٹھتے ہروقت ڈکار آتے رہتے‘ کھانا بھی نہ کھاسکتی‘ کئی دفعہ کھانا کھاتے قے آجاتی‘ رنگت دن بدن کالی‘ گلے‘ سینے ‘ معدے میں بہت تکلیف ہوتی‘ جسم کمزور ہوتا گیا‘ انگریزی‘ دیسی اور ہومیوپیتھک کئی جگہوں سے علاج کروائے لیکن کوئی خاص فائدہ نہ ہوا ۔  وقت گزرتا گیا‘ دوران سفر کسی آدمی کے ہاتھ میں عبقری رسالہ دیکھا‘ فرنٹ ٹائٹل پر مضامین دیکھے تو پڑھنے کا شوق ہوا‘ اس وقت سے لیکر باقاعدہ قاری ہوں‘بہن کے علاج بند کروا کر میں دواخانے سے روحانی پھکی دو ڈبیاں لے گیا اور گھر میں ایک دوائی خود تیار کرکے استعمال کروانی شروع کی۔ یہ نسخہ میں نے ماہنامہ عبقری سے ہی لیا۔ ھوالشافی: ایک پاؤ چینی میں آدھ تولہ ست پودینہ‘ آدھ تولہ ست اجوائن‘ ایک تولہ میٹھا سوڈا۔ روحانی پھکی اور یہ نسخہ دن میں تین مرتبہ استعمال کروایا۔ اللہ پاک نے کرم کر دیا اور افاقہ ہونا شروع ہوگیا۔ اب الحمدللہ وہ بالکل صحت مند ہے اور ڈکاروں کا کچھ پتہ نہیں۔ (مبشراقبال)۔