اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر13: الجھے لوگ‘ سلجھے اصول:یہ کتاب مختلف کتب کے حوالہ جات سے مکمل کی گئی ہے۔اس کتاب کی تیاری کیلئے 35 کتب و رسائل سے مواد اکٹھا کیا گیا ہے اور یہ تمام حوالہ جات کتاب کے آخر میں ترتیب کے ساتھ دئیے گئے ہیں۔یہ کتاب سب سے پہلے خزینہ علم و ادب اردو بازار لاہور سے شائع ہوئی۔یہ کتاب دراصل راحت اور سکون کی تلاش کیلئے سرکردہ لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔ اگر آپ کو راحت و سکون درکار ہے تو پرانے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا جن اصولوں میں ایک لفظ ملتا ہے۔ وہ اسلام ہے‘ دین ہے اور پھر عافیت ہی عافیت ہے۔ ایسے موجودہ سائنسی اصول اور زیر نظر کتاب میں اصولوں پر توجہ کریں تو پتہ چلے گا کہ یہ تمام اصول دینی ہیں۔
نوٹ: 2002ء کے مون ڈائجسٹ میں صوفی برکت علی لدھیانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا محترم حکیم صاحب دامت برکاتہم سے منسوب انٹرویو بہت تفصیلی چھاپا گیا نہ وہ انٹرویو محترم حکیم صاحب دامت برکاتہم نے دیا نہ اس کا کوئی وجود ہے۔