محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک وظیفہ قارئین کی خدمت میں بطور ہدیہ بھیج رہا ہوں جو کہ بہت دفعہ کا آزمایا ہوا ہے۔ ہماری ایک ہمسائی کا شوہر باہر تھا جو کسی مسئلے میں پھنس گیا تو اس عورت نے یہ وظیفہ پڑھا تو اس کا کام ہوگیا۔ ایک لڑکی طلاق یافتہ تھی دوسری شادی نہیں ہورہی تھی‘ اس نے یہ وظیفہ کیا تو اس کی شادی ہوگئی۔ یہ وظیفہ بہت چھوٹا سا لیکن بہت کارآمد ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے دونفل پڑھ کر جہاں پرجس حالت میں بیٹھے ہوئے ہیں اسی حالت میں ہی رہنا ہے‘ اس جگہ سے حرکت نہیں کرنی اور جو حاجت ہے دل میں رکھ کر سو مرتبہ درج ذیل الفاظ کا ورد کریں‘ اپنی جگہ سے بالکل حرکت نہیں کرنی‘ اول آخر درود شریف ضرور پڑھیں‘ پھر اس کے بعد اللہ سے دعا کریں‘ انشاء اللہ ضرور حاجت پوری ہوگی۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ ، يَا مُحَمَّدُ إِنِّي تَوَجَّهْتُ بِكَ إِلَى رَبِّي فِي حَاجَتِي هَذِهِ فَتُقْضَى لِي
(مسند احمد)۔(مسعود الرحمٰن‘ ہری پور ہزارہ)