محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلے بہت اچھی ذہنی صلاحیت کا مالک تھا‘ پچھلے چار سال سے عجیب سی کیفیت کا شکار ہوگیا‘ پڑھائی سے بیزار‘ خود ہی اپنا نفسیاتی ڈاکٹر بن گیا اور کنفیوژن کا علاج خود ہی کرتا رہا۔ سانس کا پھولنا‘ پسینے کی زیادتی‘ گھبراہٹ‘ بے چینی‘ دل کا دھڑکنا‘ سونے کے بعد بھی جسم ٹوٹا ٹوٹا رہنا‘ اعصابی تناؤ پٹھوں کے کھچاؤ‘ غذاؤں کا پوری طرح کھا کر بھی جسم نڈھال اور کمزوری تھی کہ بڑھتی جاتی۔ عبقری تو میں پہلے بھی پڑھتا تھا مگر کبھی روحانی محفل کے کالم پر توجہ ہی نہیں دی‘ ایک دن پڑھتے ہوئے میں نے روحانی محفل کو پڑھا اور اس سے فیض پانے والے کی داستان بھی پڑھی۔ مجھے بھی شوق پیدا ہوا اور میں نے ماہوار روحانی محفل کرنا شروع کردی۔ الحمدللہ پچھلے 13 ماہ سے مسلسل روحانی محفل کررہا ہوں اور اللہ نے میرے درج بالا تمام مسائل ختم کردئیے ہیں اور اب میں پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔