محترم حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے میرا تعارف دو ماہ پہلے ہوا تھا‘ پھر میں نے ادھر سے ویب سائٹ لے کرانٹرنیٹ سے سرچ کرنا شروع کردیا‘ آہستہ آہستہ آپ کے ہفتہ وار درس سن کر مجھ پر دنیا کی حقیقت کھل گئی‘ درس کی برکت سے الحمدللہ اب میں پانچ وقت کی نماز باجماعت پڑھنا شروع ہوگیا ہوں۔ درس کی برکت سے میرےبہت سےمسائل بھی حل ہونا شروع ہوگئے ہیں‘میری گھریلو الجھنیں‘ مشکلات ایسے دور ہورہی ہیں کہ میں خود پریشان ہوں‘کاروبارجو پہلے نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا اب دن بدن بہتری آرہی ہے‘ رزق میں برکت بڑھتی جارہی ہے۔ درس کی وجہ سے ہمارے گھر میں سکون ہوتا جارہا ہے۔برائیوں سے دل اچاٹ ہوتا جارہا ہے طبیعت نیک کاموں کی طرف راغب ہورہی ہے۔
قمرآفتاب‘ شاہکوٹ)۔)