محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں جب میٹرک میں تھا تو میرا اٹھنا بیٹھنا بُرے دوستوں میں تھا‘ جیسے تیسے کرکے میں نے میٹرک کیا اور جب کالج میں گیا تووہاں بھی میرے دوست کچھ اچھے نہ تھے‘ہروقت بدگوئی‘کرکٹ میچوں پر جواء یعنی دنیا کی کوئی ایسی بُرائی نہ ہوگی جو شاید مجھ میں نہ ہو۔ ایک رات کو میں نیٹ پر بیٹھا کچھ سرچ کررہا تھا کہ میری نظر عبقری کی ویب سائٹ پر پڑی ایسے ہی کھولی ‘ درس کا آپشن دیکھا کھولا اور درس چل پڑا۔جیسے جیسے سنتا گیا‘ میری آنکھوں سے آنسو جاری ہونا شروع ہوگئے‘ اس رات میں نے تین درس سنے۔پھر میں نے عبقری دفتر میں رابطہ کیا اور جمعرات کے درس میں آکرآپ کی زیارت کی۔ اب الحمدللہ میں پانچ وقت کا نمازی ہوں‘ تمام بُرے دوستوں سے دوستی ختم کردی ہے اور کالج کے نالائق ترین طالب علموں کی فہرست سے نکل کر لائق ترین طالب علموں کی فہرست میں شامل ہونے کی سرتوڑ کوشش جاری ہے۔(عدنان‘ لاہور)