Search

شیخ جمال الدین یونس رحمۃ اللہ علیہ سجاوندی فرماتے ہیں اگر کسی شخص کو سخت مصیبت درپیش ہو جس سے رہائی نظر نہ آتی ہو تو اس کو چاہیے کہ ایک کاغذ پر لکھے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم بِسْمِ اللہِ الْمَلِکِ الْحَقُّ الْمُبِیْن مِنَ الْعَبْدِ الذَّلِیْلِ اِلَی الْمَوْلَی الْجَلِیْلِ مَسَّنِیَ الضُّرُّوَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْن اور کاغذ کو چلتے پانی میں ڈال دے اگر ہفتہ کے اندر اندر اس کی مراد پوری نہ ہوجائے تو قیامت کے دن میرا دامن ہوگا اور اس کا ہاتھ۔18سال کا میرا آزمودہ ہے جس کو دیا فائدہ لازمی ہوا‘ جائز مقصد میں کامیابی لازمی ہوئی کوئی لاپتہ ہوتو اسکا بھی پتہ چل جائے گا۔ زیادہ بہتر نتائج کیلئے دو رکعت نفل پڑھ کر شیخ جمال الدین کو ایصال ثواب پہنچائے۔(ترنم انوار)