محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں کپڑے کا تاجر ہوں‘ میری مقامی مارکیٹ میں کپڑے کی ہول سیل کی دکان ہے‘ میرا کاروبار بہت اچھا تھا‘ سارا دن گاہکوں کا رش رہتا تھا‘ پھر اچانک میرا کام دن بدن کم ہوتا گیا اور آہستہ آہستہ وہ دن بھی آیا کہ میری دکان پر سارا دن کوئی گاہک نہ آتا‘ میں ہروقت پریشان رہنے لگا‘ پھر میرے ایک دوست نے مجھے آپ کا بتایا‘ میں نے آپ سے ملاقات کا وقت لیا اور مقررہ وقت پر آپ سے ملاقات کی‘ آپ نے مجھے 21درس لگاتارہر جمعرات کو شرکت کی تاکید کی۔ حکیم صاحب! ابھی میرا آٹھواں ہی درس تھا کہ مجھے ایک بہت بڑا ہول سیل کا آرڈر ملا جو کہ میرے وہم و گماں میں بھی نہ تھا‘ پھر آہستہ آہستہ میرے 21 درس بھی مکمل ہوئے ساتھ میرا کاروبار پہلے سے بھی زیادہ چلنے لگا‘ اب میں لگاتار درس میں شرکت کرتا ہوں اور فیض یاب ہوتا ہوں۔ (محمد شبیر‘ لاہور)