محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری بہت زبردست رسالہ ہے۔ اس ماہنامہ سے مجھے بہت ہی نایاب نسخہ جات اور انتہائی تیربہدف وظائف ملے۔ میرے پاس بھی شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے دو عدد تیربہدف ٹوٹکے ہیں قارئین! عبقری کی نذر کرتا ہوںؒ:۔
ٹوٹکہ نمبر1: نیم کے پتے شاخوں سمیت ابال کر روزانہ ہاف گلاس پانی پی لیں۔ شوگر کنٹرول ہوجائے گی۔ چند ہفتے چند مہینے پینے سے ان شاء اللہ ختم ہوجائے گی۔
ٹوٹکہ نمبر2: آم کے پتے پندرہ کیلئے اتنے پانی میں رکھیں کے پتوں کے اوپر پانی آجائے اور پتے نیچے ڈوب جائیں۔ پندرہ دن کے بعد دوبارہ کسی برتن میں پانی ڈال کر یہی پتے تازہ پانی میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔ پھر یہی پانی دو سے تین بڑے چمچ صبح و شام پینے ہیں۔ چند ہفتے چند مہینے یہ ٹوٹکہ ضرور استعمال کریں۔ (محمد سلیم‘ ملتان)