Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! چند ہفتے پہلے کی بات ہے کہ میرا پیٹ بہت زیادہ خراب ہوگیا‘ جو بھی کھاتا ایسے محسوس ہوتا جیسے سینے پر ہی رک گیا ہے‘ کچھ بھی کھانے کو دل نہ کرتا‘ ایسا لگتا جیسے معدے کوکسی نے باندھ دیا ہے۔ڈاکٹرز حضرات سے  مختلف کیپسول لکھوا لکھوا کر کھاتا مگر کوئی فرق نہ پڑتا‘ مہنگے مہنگے سیرپ استعمال کرکے دیکھ لیے مگر بے سود۔ مجھ سے سیدھا ہوکر چلا بھی نہ جاتا‘ میں ایک دن گلی سے گزر رہا تھا کہ ایک بابا جی نے مجھے آواز دے کر بلایااور کہا کیا بات ہے؟ کیوں جھک کر چل رہے ہو‘ میں نے اپنی تمام داستان ان کوسنا دی‘ مسکرا کر کہنے لگے کہ بھائی آپ کو ناف پڑی ہوئی ہے‘ آپ اس طرح کریں ایک تو اپنے پیٹ کی سرسوں کے نیم گرم تیل سے مالش کریں اور دوسرا اپنے دونوں انگوٹھے علیحدہ علیحدہ دھاگے سے باندھ لیں۔یعنی چھوٹا سا دھاگہ لےکر ایک انگوٹھےکو ناخن کےنیچے سے باندھ لیں اور دوسرا بھی اسی طرح باندھ جب تک ناف اپنی اصل جگہ پر نہ آجائے۔ میں گھر جاکر سرسوں کا تیل حسب برداشت گرم کیا اور پیٹ کی مالش کی اور اپنے انگوٹھے بتائے گئے طریقے سے دھاگے سے باندھ کر سو گیا‘ دوسرے دن ہی میں پچاس فیصد ٹھیک ہوگیابغیر کوئی دوائی کھائے