محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ ہمارے گھر میں چھپکلیاں‘ چوہے‘ لال بیگ‘ کیڑے بہت زیادہ تھے اور بہت ہی چیزوں کو خراب کرتے تھے ۔میں ان کو بھگانے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا مگر چند دن بعد پھر حملہ ہوجاتا۔ میں نے ان کے علاج کیلئے سورۂ ماعون اونچی آواز میں تلاوت کرنا شروع کردی ‘ موبائل فونز اور ایم پی تھری پر جگہ جگہ لگا کررکھی دی‘ چند دنوں میں سب نکل گئےاور دوبارہ پلٹ کر نہیں آئے۔ الحمدللہ گھر میں سکون ہوگیا ہے۔(غ۔ش)