Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پُرانے سے پرانے بخار کے لیے ہمارا خاندانی نسخہ ہے۔ ھوالشافی: ایک انگلی کے برابر گلو اور ایک چمچ اجوائن کومٹی کے برتن میں صبح کے وقت بھگودیں اور اگلی صبح اسی برتن میں رگڑ کر ایک کپ پانی میں ڈال کر پی لیں۔ ایک ہفتہ مسلسل استعمال کے بعد چھوڑ دیں او ر پھر ایک ہفتہ بعد سات بادام اسی نسخہ میں ڈال کر رگڑ کرپئیں ان شااللہ صرف پندرہ دن کے استعمال سے ہڈیوں سے بخار نکل جائے گا۔ اگر افاقہ نہ ہو تو پھر ایک ہفتہ کے وقفے سے پی سکتے ہیں۔ اللہ صحت عطا فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ۔(پوشیدہ)