Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ جولائی 2016ء کے صفحہ نمبر 18 پر ’’مسائل کا غلط استعمال اور گھروں کی تباہی ‘‘ کے عنوان سے تحریر چھپی ہوئی ہے جسے پڑھ کر بہت دکھ ہوا۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ نے واقعی گھروں کے گھر اجاڑ کر رکھ دئیے ہیں‘ گھروں کا چین سکھ سب چھین لیا ہے۔ آپس میں لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ ایسے گھروں کیلئے میرے پاس ایک وظیفہ ہے‘ اس وظیفے سے میری دوست کے گھر کے حالات ٹھیک ہوگئے ہیں۔ وظیفہ یہ ہے۔’’تھوڑی چینی لے کر اس پر 786 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپڑھیں اور چینی پر دم کرکے چائے یا میٹھی چیز بنا کر میاں بیوی کو کھلائیں۔ انشاء اللہ 2 یا 3 بار کھانے سے ہی دونوں آپس میں شِیرو شکر ہو جائیں گے اور گھر کے حالات بھی درست ہو جائیں گے۔  (ہ۔ق)