محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارا آزمودہ نسخہ شوگر کے لیےقارئین عبقری کیلئے حاضر ہے۔ھوالشافی:کلونجی‘ کوڑتمہ‘ تخم سرس‘گوندکیکر۔یہ چاروں چیزیں ہم وزن لے کر باریک پیس لیں۔ ایک بڑے کیپسول بھر لیں۔ چمچ چائے والاصبح ‘ ایک چمچ شام کھانے کے بعد۔ ہمارے خاندان کے 4افراد یہ نسخہ استعمال کر رہے ہیں اور انکی شوگر بالکل نارمل ہے ۔ زیر ناف بیماری کے لیے : الملک القدوس السلام زیر ناف بیماریوں کیلئے سارا دن کھلا پڑھیں‘ یہ میرا اپنا آزمودہ ہے اور جس کسی کو بھی میں نے بتایا اللہ رب العزت نے سب کو شفاء عطا فرمائی۔ یقین توجہ اور دھیان سے پڑھیں۔نارمل ڈیلیوری کیلئے آزمودہ در آزمودہ عمل: میری بہن کی ڈلیوری تھی۔ ڈاکٹر نے آپریشن بتایا تھا۔ مسئلہ بہت پیچیدہ تھا۔ میں نے اس کو سورۂ انشقاق کی آیت نمبر 4اور 5لگاتار پڑھنے کو بتائی۔ 3دن تک ہسپتال میں داخل رہنے کے باوجود چوتھے دن بچے کی نارمل پیدائش بغیر کسی تکلیف کے ہو گئی۔ ان آیات کا ایک اور فائدہ میں نے یہ بھی پایا کہ اس کے ورد سے میرے بھائی کے ڈاڑھ کادرد بالکل ٹھیک ہو گیا۔(نسیم اختر‘ فیصل آباد)