Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گھٹنوں کے شدید درد میں مبتلا تھی‘ ٹیسٹ اور ایکسرے کروانے کے بعد ڈاکٹرز حضرات کا کہنا تھا کہ ہڈیوں کے جوڑوں میں بہت زیادہ گیپ آگیا ہے وہ حیران بھی تھے کہ اس عمر میں اتنا گیپ آگیا ہے تو بڑھاپے میں آپ کا کیا حال ہوگا؟ میں نے کچھ ادویات بھی استعمال کیں مگرکچھ عرصہ پہلے آپ کی کتاب’’ میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائی‘ میں سے ایک نسخہ بنا کر گھٹنوں کے درد کے لیے استعمال کیا۔ جس میں گوند لیکر ایک پاؤ اور گوند کتیرا ایک چھٹانک کو ایک چمچ دیسی گھی میں ہلکی آنچ پر پکا کر‘ پیس کر‘ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کیا۔ چند دن استعمال کرنے سے مجھے بہت ہی زیادہ فائدہ ہوا تھا۔ دو ہفتوں میں ہی میرے گھٹنوں کی تکلیف میں کافیکمی ہوگئی۔(چ۔پ)