Search

آج کے اس ظلمت کے دور میں کئی لوگوںکا کاروبار بذریعہ سحر جادو بند ہوتا ہے۔ اس کیلئے نوافل بعد نماز عشاء رات 10 بجے نوچندی جمعرات سے شروع کریں‘ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد41 مرتبہ سورۂ فیل‘ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 41 مرتبہ سورہ نصر‘ تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 41 مرتبہ سورۂ قریش اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 41 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیر کر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اور اس کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ اور آل نبی ﷺ کو بخشیں۔ دن کے وقت کلمہ طیبہ کثرت سے پڑھا کریں‘ انشاء اللہ ایک ہفتہ میں حالات بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے۔(عابد احمد‘ حیدرآباد)