Search

لفظ اللہ اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔

٭ہرنماز کے بعد سو بار پڑھنے والا صاحب باطن وصاحب کشف ہوجاتا ہے۔چھیاسٹھ بار لکھ کر دھو کر مریض کو پلانے سے اللہ تعالیٰ شفاء عطا فرماتا ہے۔ خواہ آسیب کا اثرہی کیوں نہ ہو۔٭آسیب زدہ کیلئے کسی برتن پراسم اللہ اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پرمسلط شیطان جل جاتا ہے۔ جو شخص اللہ کا محبت الٰہی کی وجہ سے ذکر کرے گا اور شک نہیں کرے گا وہ صاحب یقین میں سے ہوگا۔ ٭جو ہرنماز کے بعد سات بار (ھُوَاللّٰہُ الرَّحِیْمُ) پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔ ٭جو شخص ایک ہزار مرتبہ یَااَللہُ یَاھُوَ پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کردیا جائے گا۔ جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک (یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ) پڑھتا رہے گا پھر اللہ تعالیٰ سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرمائیں گے۔