Search

میں اپنے گھر کے اوپر کے حصے میں بیٹھا مریض دیکھ رہا تھا کہ ایک صاحب کہنے لگے کہ مریض دیکھنا ہے لیکن مریض سےڑھیاں بالکل نہیں چڑھ سکتاجب میں نےچے گیا تو دیکھا کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک شخص کو لٹایا ہوا ہے وہ بار بار ہائے ہائے کر رہا تھا کہنے لگے کہ یہ مریض پانچ سالوں سے کمر کے درد کا مریض ہے ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ مہرے اپنی جگہ سے اپ سیٹ ہوگئے ہیں، دوبار آپریشن بھی کرایالیکن افاقہ نہ ہوا اب تو صورتحال یہ ہے کہ کروٹ بدلنے سے بھی عاجز ہیںکچھ اس طرح سے بیماری نے آگھیرا ہے۔ جب میں نے مریض کی کمر چیک کی توکمر پر پلستر چڑھا ہوا تھااور مریض بالکل کمزور ہوگیا تھا۔ میں نے انہیں تسلی دی اور یہی دوائی دی کچھ عرصہ بعد مریض کا ٹیلی فون آیا کہ اب کچھ کروٹ بدلنے لگا ہوںاور سر بھی اٹھا لےتا ہوں۔ آہستہ آہستہ تندرست ہوتا گیا اور کچھ ماہ کے بعد خود بخود چل کر میرے پاس ملاقات کے لئے آیا۔ ایک خاتون کہنے لگی جب سوکر اٹھتی ہوں توکمر ساتھ نہیں دےتی اور یہی روگ مجھے بہت عرصے سے لگا ہوا ہے۔ ادویات لےتی ہوں تو افاقہ ہوجاتا ہے لیکن جب دواﺅں کا اثر ختم ہوتا ہے پھر وہی درد۔ اب تو دواﺅں کا اثر بھی جسم میں کم ہورہا ہے۔ کسی نے مشورہ دیا کہ ایک خاص رگ (ٹانگ میںہوتی ہے) اس کو کٹوالو اور اس سے خون نکلوالو۔ وہ بھی میں نے کیا لیکن افاقہ نہ ہوا اور خون بھی بہت سا ضائع ہوا میں نے اس خاتون کو یہی نسخہ استعمال کے لئے دیا۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل سے مریضہ آہستہ آہستہ تندرست ہونے لگی اور آخرکار بالکل تندرست ہوگئی۔ ہو الشافی: بکھڑا، اسگند ناگوری، سونٹھ تینوں ہم وزن کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں۔ اگر مرض زیادہ ہو تو دن میں تین بار استعمال کریں کم ازکم ایک ماہ اور اس سے زیادہ عرصہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ (اقتباس”عبقری فائل 1) اگر آپ ایسے مزید لا جواب نسخہ جات اور گھر بیٹھے تمام آسان علاج چاہتے ہیں تو ”عبقری کی گزشتہ فائلوں“کا مطالعہ کریں۔