Search

جہنم کے سات دروازے ہیں تو ہر ایک لفظ کے بدلے ہر ایک دروازے سے خداوند کریم بچائو کا سبب بنائیں گے۔ لا الہ الا اللہ یہ وہ کلمہ ہے جس کو پڑھ کر انسان کفر شرک سے تائب ہوکر ایمان سے مالا مال ہوجاتا ہے اور اللہ رب العزت کے پسندیدہ بندوں میں شامل ہوجاتا ہے۔٭ لا الہ الا اللہ کے 12 حروف ہیں اور محمد رسول اللہ کے بھی 12حروف ہیں اور سال کے مہینے بھی 12 ہیں ہر ایک حرف ہر ماہ کی بخشش کا ذریعہ بنے گا۔ ٭دن رات کے 24 گھنٹے ہیں اور کلمہ طیبہ کے بھی 24حروف ہیں جو اس کے ذکر سے اللہ رب العزت ہر حرف کے بدلے ہر گھنٹے کے گناہ معاف فرمادیں گے۔٭ اس کلمہ کے اندر 7 الفاظ ہیں اور انسان سات اعضاءسے ہی گناہ کرتا ہے۔ آنکھ، کان، ہاتھ، زبان، پائوں، شرمگاہ اور حرام کھانے سے۔ جو انسان اس کا ذکر کثرت سے کرتا ہے اللہ رب العزت اس کو ان سات اعضاءکے گناہوں سے محفوظ رکھے گا۔جہنم کے سات دروازے ہیں تو ہر ایک لفظ کے بدلے ہر ایک دروازے سے خداوند کریم بچائو کا سبب بنائیں گے۔٭ اس کلمہ میں کوئی نقطہ نہیں ہے یہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا پیغام دے رہا ہے کہ میرے دربار میں شرک کی کوئی گنجائش نہیں۔