اللہ کے فضل و کرم سے اعمال میں تسلسل قائم ہے اور الحمد للہ اعمال کی برکات سے میرے روحانی و جسمانی مسائل حل ہو رہے ہیں اور قلبی راحت اور سکون حاصل ہو رہا ہے اور ایسی پریشانیاں حل ہو رہی ہیںکہ میں آپ کو بیان نہیں کر سکتا۔ روحانی کیفیات میں ترقی ہو رہی ہے یہ سب حکیم صاحب کا فیضان نظر ہے جن وظائف کو میں تسلسل سے کررہا ہوں ان کی ترتیب یہ ہے ۔
بعد نماز فجر درود ابراہیمی 101مرتبہ ، 101 مرتبہ درودخضری‘
27مرتبہ اَللّٰہُمَّ اغفِر لِی وَ لِلمُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَالمُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ 11,11 مرتبہ درود پاک، یَارَحمٰنُ 298 مرتبہ 11,11مرتبہ درود پاک، سورة یٰسین 1مرتبہ۔صبح و شام سورة اخلاص، سورة الفلق، سورة الناس 3,3 مرتبہ پڑھ کر پورے جسم پر ہاتھ پھیرنا۔
انمول خزانہ نمبر 1 تقریباً 30مرتبہ روزانہ
انمول خزانہ نمبر 2، 313مرتبہ سے زیادہ
آیت الکرسی کم از کم 20مرتبہ روزانہ۔