محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سارا دن گھر کے کام کاج کرکے جسمانی طور پر تھک جاتی۔ اعصابی کھچائو، دماغی تنائو، چکر آنا معمول تھا کافی ادویات استعمال کی پر فرق نہیں پڑا ۔ میری ایک سہیلی نے مجھے عبقری دواخانہ کی ایک طلسم توڑ کنگھی گفٹ کی اور کہا اس سے بال کنگھی کیا کرو اور وقتاً فوقتاً اس کنگھی کو اپنے پورے جسم پر بھی پھیرا کرو اور کنگھی کرتے وقت ’’بِسْمِ اللہِ مَاشَاء اللہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ‘‘ لازمی پڑھتی رہنا۔ میں نے اس کے دیئے گئے گفٹ کو اس کی دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کیا۔ جس سے پہلے اس کا فوائد یہ ہوا کہ میرے سر میں جو ہلکا ہلکا ہر وقت درد رہتا تھا وہ ٹھیک ہوگیا اس کے بعد اعصابی کھچائو بھی ٹھیک ہو گیا۔ میں حیران تھی کہ اتنی ادویات استعمال کرنے کے بعد مجھے وہ فرق محسوس نہیں ہوا جو اس کنگھی سے ہوا ہے۔ (ف۔ر، کھاریاں)