Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ کافی سال سے پڑھ رہی ہوں۔اس کے ہرصفحہ‘ ہرمضمون‘ ہر سطر میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔ ہم نے اس شمارہ سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ خاص طورپر اس کے سلسلہ وارکالم’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کے وظائف بہت تیربہدف ہیں۔ اسی کالم میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے ’’یاقہار‘‘ کا اسم بتایا۔ہماری مالی حالات دن بدن خراب جارہے تھے‘ میں نےمسلسل یاقہار پڑھنا شروع کردیا۔ چند دنوں کے اندر ہی میرے شوہر کا بزنس دن بدن بہتر ہونا شروع ہوگیا۔ الحمدللہ اب ہمارے مالی حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں‘ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اور آپ کے لیے ہروقت دعاگو رہتی ہوں۔ (پ ،ہ۔راولپنڈی)
یاقہار پڑھیں! گھر جنت بن جائے گا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے شوہر اور ان کی فیکٹری پر اثرات تھے ۔ میرے شوہر کے سر میں ہر وقت درد رہتا آنکھیں لال ہو جاتی تھیں اور گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے تھے اور کہتے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مجھے کیا ہورہا ہے؟۔ جب وہ شام کو آفس سے گھر آتے تو مجھے اور بچوںکو ٹائم نہیں دیتے تھے۔پریشانیاں آہستہ آہستہ بڑھ رہی تھیں۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ کوئی راستہ دیکھا میری پریشانیاں ختم ہوں۔ ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں میں اپنی پریشانیوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں‘ گھر کے بارے میں، پیسوں کے بارے میں تو 13/14 سال کے بچے ہیں اور خواب میں ہی کہہ رہے ہیں کہ ’’یاقہار‘‘ پڑھیں۔ اور میں تین دن سے اپنے شوہر کو ’’یاقہار‘‘ کا پانی دم کرکے پلا رہی ہوں اور فیکٹری کا تصور کر کے اس پر دم کررہی ہوں اب بہتری نظر آرہی ہے۔یہ واقعی ہی بہت کمال کا اسم ہے‘ فوری اثر دکھاتا ہے۔(فرح ناز، لاہور)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیدائشی دوست فیض یاقہار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک لڑکے نے بستی کی ہر لڑکی کو بدنام کیا ہے سب لڑکیاں اس کو بددعا دیتی ہیں یاقہار کے وظیفے کو پڑھتے ہوئے سال ہوگیا ہے اللہ کا شکر ہے اب زندگی بہت بدل گئی ہے۔