Search

بچوں کے پیچش میں خون آئے تو:(۱) انار کا باہر کا چھلکا سکھا کر باریک پیس کر اس میں چینی ملا کر رکھ لیں جب بچوں کو پیچش میں خون آئے اس میں سے تھوڑا سا کھلادیں۔ ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔
قندھاری انار کا ٹوٹکہ:(۲)قندھاری انار کا نرم گودا اس میں تھوڑی سی پھٹکڑی پیس کر ڈال دیں۔ خوب مرہم کی طرح بناکر جب بچے کا فیڈنگ پیریڈ بند ہو جائے تو ماہواری بند ہوتے ہی تین دن تک یہ مرہم سینے پر لیپ کرلیں آہستہ آہستہ سینہ مناسب ہو جائے گا۔ 35 سال کی عمر تک استعمال کریں۔
کیکر کی پھلیاں سنبھال کر رکھیے!(۳)حمل کے دوران اگر داغ لگنے لگے تو کیکر کی پھلیاں خشک کرکے پیس کر کچی لسی سے چند دن کھائیں ان شاء اللہ بلیڈنگ بند ہو جائے گی۔
تین دن میں آرام پائیں:(۴)ماہواری درد سے آئے اور بلیڈنگ زیادہ ہوتو ڈیڑھ چمچ اجوائن ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح پکا کر اس میں ملائی اور چینی ملا کر پہلے تین دن گرم گرم پیتی رہیں ان شاء اللہ تین ماہ میں آرام آجائے گا۔
ہفتے میں صرف ایک بار دیسی مہندی گول کر سر پرلگالیجئے
(۵)گرمی کے موسم میں دھوپ میں آنے جانے سے سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ ہفتے میں ایک بار دیسی مہندی گھول کر سر میں لگالیا کریں۔ان شاء اللہ درد ٹھیک ہو جائے گا۔(۶)حدیث شریف کے مطابق زخموں کا علاج مہندی سے کیا کرو۔ پھوڑا ہو، یا جلے ہوئے کا زخم ہو اس پر سرسوں کا تیل لگا کر اوپر خشک پسی ہوئی مہندی لگاتے رہیں جب زخم ننگا ہو جائے دوبارہ لگاتے رہیں ان شاء اللہ تعالیٰ زخم کو آرام بھی آجائے گا اور داغ بھی نہیں پڑے گا۔(پروفیسر صفیہ‘حیدرآباد)