محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! شادی کے دوماہ بعد میری بیوی کے چہرے پر پیپ سے بھرے دانے نکالنا شروع ہو گئے پہلے ایک دو دانہ نکلا لیکن خیال نہیں کیا کہ شاید موسم کی مناسبت سے نکل آئے ہوں لیکن جب ہر نئے دن کے ساتھ چہرے پر نیا دانہ دیکھا تو میری اہلیہ پریشان ہوگئی اور کہنے لگی کہ کسی اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے میرے چہرے بارے کوئی مشورہ کریں۔ہمارے علاقے میں جلدی امراض کا ایک اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہے میں اپنی اہلیہ کو ان کے پاس لے کر گیا انہوں دیکھ کر دو گولیاں اور ایک کریم ہاتھ میں تھمادی اور پندرہ دن بعد دوبارہ آنے کا کہا۔ اہلیہ نے کریم اور گولیوں کا باقاعدگی سے استعمال کیا لیکن کوئی فرق نہ پڑا۔ اہلیہ کی پریشانی کم نہیںہورہی تھی ہر وقت اداس اداس رہتی میں سمجھ گیا کہ یہ اپنے چہرے کے دانوں کو لے کر پریشان رہتی ہے کیونکہ خواتین زیادہ تر اپنے بالوں اور چہرے پر زیادہ توجہ دیتی ہیں اس حوالے سے وہ مہنگی سے مہنگی کریموں اور شیمپو کا استعمال کرنے سے بھی دریغ نہیںکرتیں۔اس مسئلے بارے میں نے اپنے ایک دوست سے بات کی تو اس نے کہا کہ میری اہلیہ ایک دیسی دواخانہ ہے اس کا نام عبقری دواخانہ ان کی ادویات کی ایجنسی یہاں سرگودھا میں ہے وہاں سے ادویات لاتی ہیں میں اس سے بات کرتا ہوں۔ جب دوست نے اپنی اہلیہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ ان کو ’’خون صفاء‘‘ استعمال کروائیں تو میرے دوست نے مجھے دو ڈبی خون صفاء منگوا کر دی دو ڈبی کے استعمال کے بعد میری اہلیہ کے چہرے پر دانے پہلے تو کالے ہوئے اس کے بعد ختم ہونے شروع ہوگئے ماشاء اللہ سے آج میری اہلیہ کا چہرہ بالکل صاف ہے کوئی دانہ یا داغ باقی نہیں رہا۔ عبقری کی ادویات پر ہمیں اتنے اعتبار ہوگیا ہے کہ اب کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو ہم عبقری کی ادویات کا استعمال کرتے ہیں انگریزی ادویات کا استعمال مکمل ترک کردیا ہے۔(عمر فاروق، سرگودھا)