محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس گھر سے سانپ ‘ بچھو‘ چھپکلی‘ لال بیگ‘ مکڑی‘چوہے بہت نکلتے ہوں انہیں چاہیے کہ سورۂ طارق (پ30) کو باوضو ایک صاف کاغذ پر لکھ کر لیمینیشن کرو اکر دیوار پر لگادیں‘ ان شاء اللہ اس کے لگارہنے سے کوئی موذی جانور گھر میں نظر نہیں آئے گااور اگر کبھی کوئی نظر آبھی گیا تو نقصان پہنچائے بغیر چلاجائے گا۔قے سے حفاظت:اگر کسی کو بدہضمی ہوجائے اور قے آرہی ہو تو اسے چاہیےکہ سورۂ طارق پڑھ کر پانی پر دم کرکے ایک سے دو گھونٹ پی لے‘ ان شاء اللہ قے نہیں آئے گی۔ (بندہ خدا‘ واہ کینٹ)