Search

میری بہن کوئی بھی مرچوں والا سالن کھالے تو اسے پیچش ہو جاتی ہے۔ مہینے میں ایک دو مرتبہ ڈاکٹر کے ہاں جانا پڑتا ہے۔ کوئی گھریلو ٹوٹکہ بتائیں تاکہ اسے آرام آجائے۔ (ارم شاہ، گوجرانوالہ)
مشورہ:اپنی بہن سے کہیے زیادہ مرچوں والا سالن نہ کھائے۔ کھانے کے بعد آدھا کپ دہی ضرور لیں، اس سے مرچوں کا اثر کم ہو جائے گا۔ اسپغول کی بھوسی ہر جگہ مل جاتی ہے۔ ایک پیکٹ لاکر رکھ لیں۔ جب بھی پیچش ہو تو ایک بڑا چمچ اسپغول کی بھوسی آدھ پائو دہی میں اچھی طرح ملاکر رکھ دیں۔اسے فریج میں نہ رکھیے گا۔ گھنٹہ بھر بعد اسے کھا لیجئے۔ اس میں آپ تھوڑی سی چینی بھی ملاسکتے ہیں۔ دو مرتبہ روز کھائیں۔ پیچش کا مسئلہ ٹھیک ہو جائے گا۔ کچھ لوگ اچھا پکا ہوا کیلا چھیل کر اس پر اسپغول کا چھلکا اچھی طرح لگا کر کھاتے ہیں۔ اس سے بھی پیٹ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اسپغول معدے کے لیے بہت اچھی دوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔