محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کی حفاظت فرمائے‘ اپنی رحمت خاص کے دروازے سدا آپ کیلئے تاقیامت کھلے رکھے۔ آمین!
میں عرصہ تین سال سے عبقری کا قاری ہوں۔میرے پاس دو روحانی آزمودہ عمل ہیں‘ عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں تاکہ بخل شکنی کی روایت میں میں بھی شامل ہوجاؤں۔ یاقادر یانافع کا وظیفہ:یہعبقری میں ہی پڑھا تھا‘ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ سارا دن کھلا پڑھتا رہتا ہوں‘ جس سے کافی فوائد حاصل ہورہے ہیں‘کسی بھی مشکل‘ رزق کی پرشانی کے وقت پڑھنے سے آسانی ہوجاتی ہے۔ خاص کر کسی کی نظروں سے اوجھل ہونے کیلئے یا دشمن سے بچنے کیلئے آزمودہ ہے۔ ہر پریشانی میں آسانی:ایک تسبیح صبح و شام لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھتا ہوں‘ پریشانی جیسی بھی ہو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ (ن، تلہ کنگ)