جس کاکاروبار بوجہ سحر جادو ٹونہ بند گیا ہو‘ کام نہ چلتا ہو‘ بکری کم ہوتی ہو تو ایسے میں ذیل کا عمل بہت مجرب اور مفید ہے۔ اس مقصد کیلئے کٹورہ بھر پانی لیکر اس پر60 مرتبہ سورۂ رحمٰن کی یہ آیت مبارکہ پڑھیں۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْا لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ ۔(رحمٰن 33)
اول وآخر درود شریف‘ درود تنجینا گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں‘ اپنی کاروباری جگہ پر وہ پانی چاروں کونوں اور دروازوں میں اچھی طرح چھڑکیں اس کے علاوہ سورۂ فاتحہ سات مرتبہ‘ سورۂ اخلاص سات مرتبہ‘ آیۃ الکرسی سات مرتبہ‘ وَلَا یَــُٔـوْدُہٗ حِفْظُہُمَا اکیس مرتبہ‘ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ اکیس مرتبہ اور آخر میں درود تنجینا سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور دکان میں چھڑکیں۔دل کی شریانیں کھولنے کیلئے قہوہ: سبز چائے‘ سونف الائچی خورد‘ دارچینی‘ پودینہ خشک دیسی‘ بادیان خطائی‘ تیزپات‘ تخم میتھی ہر چیز دس دس گرام‘ گورکھ پان بوٹی تین گرام۔ تمام چیزوں کو صاف کرلیں‘ تمام کو نیم کوفتہ کرلیں‘ پانچ گرام سفوف لے کر آدھ کلو پانی میں ڈالیں‘ ہلکی آگ پر جوش دیں۔ جب پانی تین کپ باقی رہے‘ دن میں دو تین مرتبہ قہوہ کی طرح پئیں۔ صبح ناشتہ کے ایک گھنٹہ بعد خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا تین گرام لیں۔ یہ بھی روز کا معمول بنالیں۔دل کی شریانیں کھولنے کیلئے مجرب قرآنی عمل:وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّکَ یَضِیْقُ صَدْرُکَ بِمَا یَقُوْلُوْنَ (﴿الحجر:۹۷﴾)صبح وشام ایک تسبیح اول و آخر درودشریف کے ساتھ پڑھیں۔ پرہیز:گھی‘ مکھن‘ بالائی‘ چاول اور ثقیل چیزوں سے مکمل پرہیز فرمائیں اور دونوں نسخے استعمال کریں۔(بحوالہ عبقری جلد 10)