Search

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا بھائی لاپتہ ہے‘ ہمارا پورا گھرانہ اس کی وجہ سے برباد ہوا‘ والد اسی غم کو سینےسے لگائے دنیا سے رخصت ہوگئے‘ بہن‘ بھائی کی راہیں دیکھتے دیکھتے دنیا سے چلی گئی اور میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ساری زندگی محنت اور مزدوری کرکے گزار دی‘ اب طبیعت ٹھیک نہیں رہتی‘ ایک دکھی بہن التجا کررہی ہے کہ میری مدد فرمائیے اور قارئین بھی دعا فرمائیں کہ میرا بھائی مل جائے‘ میں بھی اپنی زندگی میں کوئی خوشی کی خبر سن لوں‘ دکھی بوڑھی ماں کو سکون مل جائے‘ اللہ تعالیٰ ہمیں دوبارہ ملا دے‘ تڑپتی ماں کو بیٹا مل جائے‘خدارا کوئی اسم وظیفہ بتا دیجئے‘ آپ کی ممنون اور مشکور رہوں گی۔ (بہن محمد حفیظ‘ مظفرگڑھ)
جواب:آ پ تمام گھر والے روزانہ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں یہ وظیفہ کھلاپڑھیں۔ یہ وظیفہ چند دن ، چند ہفتے مستقل مزاجی سے کیجئے‘ چند دن کرکے چھوڑ نہ دیجئے۔ اللہ کریم انشاءاللہ ضرور کرم فرمائیں گے۔ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ