محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری سے بہت کچھ حاصل ہوا بندہ کے پاس ایک آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے جو کہ آپ کی خدمت میں ارسال کررہا ہوں‘ بواسیر خواہ کسی قسم کی ہو‘ ان شاء اللہ فوراً ختم ہوجائے گی۔ نمازظہر کی چار رکعات سنت میں چاروں قل پڑھنے سے بواسیر ختم ہوجاتی ہے۔ پہلی رکعت میں سورۂ کافرون‘دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص‘ تیسری رکعت میں سورۂ فلق‘ چوتھی رکعت میں سورۂ ناس پڑھنی ہے۔اس عمل سے میری بواسیر ختم ہوگئی۔ (سردار محمد ڈوگر‘ شیخوپورہ)