Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد صاحب کو کھانسی تھی‘ ہر قسم کی ادویات دیں مگر آرام نہ آیا‘ کسی نے گُڑ کا قہوہ پلانے کا مشورہ دیا۔ ہم نے پانی میں چائے والی پتی ابال کر ساتھ گُڑ ڈال کر قہوہ تیار کیا اور والد صاحب کو دن میں چند بار استعمال کروایا‘ چند دنوں میں ہی کھانسی بالکل ختم ہوگئی۔لڑائی ختم کرانے کا ٹوٹکہ: اگر دو آدمیوں کی لڑائی کاخطرہ ہو تو دونوں کاالگ الگ سورۂ اخلاص کا حصار چھ سائیڈوں سے کریں‘ سامنے‘ پیچھے‘ دائیں‘ بائیں‘ اوپرنیچے۔ سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھ کر چھ سائیڈوں کا تصور کرکے پھونک ماردیں۔ آزمودہ ہے۔سواری ملنے کا عمل: اگر کہیں جلد پہنچنا ہے اور سواری نہیں مل رہی تو اگر سورۂ یٰسین زبانی یاد ہے تو پڑھنا شروع کردیں‘ فوراً سواری مل جائیگی۔ کوئی مشکل اچانک آجائے یہی سورۂ پڑھیں کام بن جائیگا۔ (جہانگیراحمد‘ لورہ ضلع ایبٹ آباد)