محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے کافی سال بیت گئے‘ اس رسالے سے ہم نے بہت کچھ پایا ہے۔ ہفتہ وار درس تو کبھی نہیں چھوڑا‘ الحمدللہ!درس نے زندگی میں سکون بھر دیا ہے۔کچھ عرصہ پہلے میری بیوی کے ساتھ ایک مسئلہ درپیش آنا شروع ہوا کہ میری بیوی کو سوتے وقت اچانک ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کوئی گلا دبا رہا ہے‘ بہت پریشانی ہوئی‘ بیوی اچانک چیخ مار کر اٹھ بیٹھتی‘ ایک دو جگہ سے معلوم کروایا تو پتہ چلا کہ جنات تنگ کرتے ہیں‘ مجھے تو اور کچھ نہ سوجھی میں نے میموری کارڈ میں آڈیو درس چلایا اور رات کو بیوی کے سرہانے رکھ دیا‘ وہ رات میری بیوی پرسکون نیند سوئی اور رات کو کسی نے تنگ نہ کیا۔ بس وہ دن اور آج کا دن‘ چند دن صرف آڈیو درس رات کے وقت چلائے‘ گھر میں سکون ہوگیا اور بیوی بالکل تندرست ہوگئی۔ تعویذ رکھنے سے کام بنے:ہمارے کچھ معاملات بہت عرصہ سے رکے ہوئے تھے ‘تسبیح خانہ میں جمادی الاول کی تیسری جمعرات کو لکھا جانے والا625 مرتبہ بسم اللہ والا تعویذ اور عبقری حویلی احمدپور شرقیہ میں ملنے والا تعویذ جب سے پاس رکھا ہے‘ خودبخود کام بن رہے ہیں۔ (ج۔ا،لورہ)