محترم قارئین! آج کل بہت سے لوگ اپنی بچیوں اور بچوں کے رشتہ کیلئے پریشان ہیں‘ خصوصاً بچیوں کے والدین تو بہت پریشان ہیں کہ پڑھانے لکھانے کے باوجود ان کی بچیوں کے سروں میں چاندی آگئی ہے اور انہیں مناسب رشتے نہیں مل رہے‘ یہی حالت لڑکوں کے والدین کی بھی ہے کہ بچے کا مناسب رشتہ نہ ملنےسے وہ الگ پریشان ہیں‘ اسلام ایسا مذہب ہے کہ اس میں مسلمانوں کی تمام پریشانیوں کا علاج موجود ہے۔ عمل یہ ہے: اولاد خواہ بیٹی ہو یا بیٹا ان کے مناسب رشتوں کیلئے اسلام نے یہ عمل بتایا ہے کہ سورۂ فرقان کی آیت نمبر 54 کو اول و آخر درود ابراہیمی کسی بھی مناسب وقت میں باوضو 313 مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ وَ ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَہٗ نَسَبًا وَّ صِہۡرًا ؕ وَ کَانَ رَبُّکَ قَدِیۡرًا ﴿۵۴﴾یہ عمل آپ نے 21 دن کرنا ہے۔اگر لڑکا یا لڑکی خود پڑھ لے تو بہت مناسب ہوگا۔ والدین یا کوئی رشتہ دار بھی عمل کرسکتا ہے۔اس عمل کے علاوہ اول و آخر درودشریف‘ چاروں قل تین تین مرتبہ صبح و شام پڑھنے سے بھی انسان کی بہت سی مشکلات حل ہوجاتی ہیں۔(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)