محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل نسخہ نزلہ‘ زکام‘ سینے کی جھکڑن‘ کھانسی‘ دمہ اور بچوں کی پسلیاں چلنے کیلئے انتہائی کامیاب ہے۔ ھوالشافی: بنفشہ‘ برگ اڑوسہ‘ دمہ بوٹی‘ ملٹھی چاروں چیزیں ہموزن لیکر پیس لیں‘ آدھ چائے کا چمچ تین کپ پانی میں پکائیں جب پانی دو کپ رہ جائے تو اس میں شہد یا معمولی شکر ڈال کر آہستہ آہستہ پئیں‘ دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ نزلہ، زکام، کھانسی‘ دمہ‘ بچوں کی پسلیاں چلنے میں بے حد فائدہ مند قہوہ ہے۔ ہمارا تو آزمودہ ہے۔ قارئین بھی آزمائیں۔ (نوید علی‘حیدرآباد)